راجہ فاروق حیدرپر حملے کی اطلاع ۔حقیقت کیا ہے؟
سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی وضاحت پر ایک وڈیول بھی وائرل
فائل فوٹو
آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور نون لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر خان پر حملے کی اطلاع غلط نکلی۔ اس حوالے سے ان کی وضاحت پر مبنی ایک وڈیووائرل ہے لیکن وہ اکتوبر 2022 میں پیش آنے والے واقعے کی ہے جب وزیرقانون فہیم اختر ربانی کے ساتھ جھگڑاہواتھا،اس دوران چوہدری لطیف اکبر بھی زدمیں آئے تھے۔
راجہ فاروق حیدرکی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان پر جہلم ویلی میں حملے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں۔ فاروق حیدر خان مکمل خیریت سے ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔
جنت فاروق حیدرکا مزید کہناہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔جھوٹی خبر پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چکار میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔