آزاد کشمیر الیکشن، 1265 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

33 عام نشستوں کے لیے ایک ہزار 47 جبکہ مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں پر 218 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

July 4, 2026 · قومی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے آج آخری دن ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 45 انتخابی حلقوں سے مجموعی طور پر ایک ہزار 265 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان میں 33 عام نشستوں کے لیے ایک ہزار 47 جبکہ مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں پر 218 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال کے مرحلے میں مجموعی طور پر 41 کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے گئے۔ امیدوار آج مقررہ وقت تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن شیڈول کے مطابق 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی روز انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو منعقد ہوگی۔