کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
پاک فوج کی طرف سے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش
July 5, 2026 · قومی
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر کے حامل کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران کپیٹن کرنل شیر خان ملٹری اکیڈمی سے براہ راست 27 سندھ رجمنٹ میں تعینات ہونے والے پہلے افسر تھے۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو کارگل کے معرکے میں دشمن کے دانت کھٹے کر کے تاریخی شکست دینے اور شہادت کا درجہ پاکر زندہ جاوید ہونے پر پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔