مری ایکسپریس وے پر دھنتار پل کے قریب کار کھائی میں جا گری،دو خواتین زخمی
زخمی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مری ایکسپریس وے پر دھنتار پل کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی اور خطرناک راستوں پر سفر کے دوران احتیاط کریں اور مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں۔