خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

تعیناتی کو پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت اور قیادت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

July 5, 2026 · قومی
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون افسر کو ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ میں اس اہم تقرری کے بعد سیکیورٹی اداروں میں ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔

سونیا شمروز کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سونیا شمروز برطانیہ سے کرمنالوجی میں انٹرنیشنل فیلوشپ حاصل کر چکی ہیں جبکہ وہ ایشیا کی نمایاں خاتون پولیس افسر کے طور پر بھی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔

ان کی تعیناتی کو پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت اور قیادت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔