ایم ٹو موٹر وے پر ٹال ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ، نئی شرح نافذ
کار کا ٹال ٹیکس 1,430 روپے، ویگن کا 2,390 روپے، کوسٹر کا 3,350 روپے اور بس کا ٹال ٹیکس 4,770 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ایم ٹو موٹر وے استعمال کرنے والے مسافروں کے لیے ٹال ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ نئی شرح آئندہ ایک سال تک مؤثر رہے گی۔
نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق کار کا ٹال ٹیکس 1,430 روپے، ویگن کا 2,390 روپے، کوسٹر کا 3,350 روپے اور بس کا ٹال ٹیکس 4,770 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بڑے ٹرالر کے لیے ٹال ٹیکس 6,210 روپے جبکہ زرعی مشینری کے لیے 7,980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
این ایچ اے کے مطابق نئی شرح کے تحت کاروں سے فی کلومیٹر 3.98 روپے اور ویگنوں سے 6.68 روپے فی کلومیٹر ٹال ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹال ٹیکس میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے اور نئی فیس آئندہ ایک سال تک نافذ العمل رہے گی۔