راولپنڈی: قیدی وین سے فرار ہونے والا آخری قیدی بھی گرفتار

پولیس نے فرار تمام 14 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا، ترجمان

July 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کی قیدی وین سے فرار ہونے والا آخری قیدی بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کو گرفتار کرکے تھانا سہالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے فرار تمام 14 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ 14 قیدی 29 جون کو کہوٹہ عدالت سے پیشی کے بعد واپسی پر وین سے فرار ہوئے تھے۔