ایران، امریکہ تکنیکی مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں متوقع
14 اور 15 جولائی کو ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا امکان، پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا
اسلام آباد: ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا تیسرا دور 14 اور 15 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جہاں دونوں ممالک کے ماہرین مختلف تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے دو ادوار برگن اسٹاک اور دوحہ میں منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ اب تیسرے مرحلے کے لیے اسلام آباد کو ممکنہ میزبان کے طور پر زیر غور لایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مذاکرات میں ایرانی اور امریکی تکنیکی ماہرین شریک ہوں گے، جبکہ پاکستان ثالث کی حیثیت سے مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ حکام کے مطابق اس دور میں باہمی دلچسپی کے تکنیکی معاملات پر پیش رفت کی کوشش کی جائے گی۔