لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلہ، نامی گرامی ڈاکو رفیق چانڈیو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

July 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاڑکانہ: لاڑکانہ کے علاقے سر کٹیو پیر میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث نامی گرامی ڈاکو رفیق چانڈیو اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سر کٹیو پیر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی تو وہاں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تاہم اسی دوران ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ایک اہم ساتھی رفیق چانڈیو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔