برازیل پھر ‘یورپی نحوست’ کا شکار ! لیاری میں سوگ کا سماں

24 سالہ یورپی نحوست کا جادو نہ ٹوٹ سکا؛ ناروے نے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو گھر بھیج دیا۔

July 6, 2026 · امت خاص
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ورلڈ کپ 2026 کا راؤنڈ آف 16… فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اپ سیٹ! پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل، ناروے کے ہاتھوں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ لیکن یہ صرف ایک ہار نہیں ہے بلکہ یہ اس خوفناک سچائی پر ایک اور مہر ہے جسے فٹبال کی دنیا میں “یورپ جنکس” یا یورپی نحوست کہا جاتا ہے۔

اس نحوست کی وجہ سے پاکستان کے ایک شہر میں لوگوں کو دکھ برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 2002 کے بعد سے، برازیل جب بھی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کسی یورپی ٹیم کے سامنے آیا ہے، اسے صرف اور صرف شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے؟ جی ہاں، پورے 24 سال ہو گئے ہیں اور یہ جادو ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔

چاہے وہ 2006 میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہو، 2010 اور 2014 میں نیدرلینڈز کی تباہ کاری، یا پھر 2014 کا وہ تاریخی سیمی فائنل جہاں جرمنی نے برازیل کو ان کے اپنے ہی گھر میں 7-1 سے کچلا تھا۔ 2018 میں بیلجیم، 2022 میں کروشیا اور اب 2026 میں ناروے… یورپی ٹیموں نے برازیل کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کو ایک ڈراؤنا خواب بنا دیا ہے۔

برازیل جب بھی شکست سے دوچار ہوتا ہے پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں سوگ کا سماں ہوتا ہے کیونکہ یہاں بہت سے لوگوں کی فیورٹ ٹیم لیاری ہے۔ یہ لوگ برازیل کے میچز بڑی اسکرینوں پر دیکھتے ہیں۔ ان کے دل نیمار کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد جب نیمار رو دیئے تو لیاری میں بھی بہت سی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

لیکن فٹبال میں یورپی جادو کا سایہ صرف برازیل پر ہی نہیں ہے۔ اگر ہم کلب فٹبال کا رخ کریں تو یہاں پرتگال کے کلب بنفیکا (Benfica) کا قصہ اس سے بھی زیادہ پراسرار ہے۔ 1962 میں بنفیکا کے مینیجر بیلا گٹ مین (Bela Guttmann) نے کلب چھوڑتے وقت ایک بددعا دی تھی کہ “بنفیکا اگلے 100 سال تک یورپ کا کوئی فائنل نہیں جیتے گا”۔ اس بات کو چھ دہائیاں گزر چکی ہیں، بنفیکا 8 یورپی فائنلز کھیلا، اور آٹھوں کے آٹھوں ہار گیا۔

کیا یہ واقعی کوئی جادوئی جِنکس ہے، یا پھر یورپی ٹیموں کی جدید حکمتِ عملی اور فٹبال کا بدلتا ہوا انداز؟ آپ کا کیا خیال ہے؟