گوجرانولہ میں مخالف کو پھنسانے کیلیے دادا نے سگا پوتا قتل کردیا
9 سالہ بچے شعیب کو گزشتہ روز تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
فائل فوٹو
گوجرانوالہ: ظالم دادا نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے اپنے کم عمر پوتے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ میں تھانہ واہنڈو میں 9 سالہ بچے شعیب کے اندھے قتل کا معمہ صرف 8 گھنٹے میں حل ہو گیا اور شعیب کا قاتل اس کا اپنا دادا نکلا۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ بچے شعیب کو گزشتہ روز تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا، جب تحقیقات کی گئی تو اس واردات میں بچے کا دادا ہی ملوث نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او کے نوٹس پر پولیس کی کارروائی پر ملزم دادا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس تفتیش کے مطابق دادا نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے اپنے پوتے کا بے دردی سے قتل کیا اور واردات کو گمراہ کن رخ دینے کے لیے بچے کے پیٹ کو بھی کاٹ دیا۔
سی پی او غیاث گل کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی سے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔