ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ آج

گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن کے حقِ دعویٰ پر اعتراضات اٹھائے تھے

July 8, 2026 · قومی

الیکشن کمیشن آج تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنانے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجا عامر کی درخواست، ان کے حقِ دعویٰ، انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مزید مہلت دینے اور انتخابی نشان سے متعلق معاملات پر اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن کے حقِ دعویٰ پر اعتراضات اٹھائے تھے، جبکہ پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید ایک سال کی مہلت بھی طلب کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ مذکورہ درخواستوں اور قانونی نکات کی روشنی میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔