گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس ، خاتون اور قاتل کی چیٹ سامنے آگئی
لڑکا زبردستی ایف نائن لے جانا چاہتا تھا، موقع ملتے ہی موٹر سائیکل سے اترگئی تو ملزم نے پستول سے زدوکوب کیا۔
اسلام آباد: گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں خاتون اور قاتل کی چیٹ بھی سامنے آگئی ہے، قاتل اور خاتون ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے، قتل سے پانچ دن پہلے دونوں کی واٹس ایپ پر گفتگو شروع ہوئی، لڑکے نے اسے پک اینڈ ڈراپ کی آفر کی۔
خاتون کے مطابق قتل کے روز ڈیوٹی کے لیے نکلی تو لڑکا زبردستی ایف نائن لے جانا چاہتا تھا، موقع ملتے ہی موٹر سائیکل سے اترگئی تو ملزم نے پستول سے زدوکوب کرنا شروع کیا اسی دوران گروپ کیپٹن پہنچ گئے اور لڑکے سے وجہ جاننے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق لڑکے نے گروپ کیپٹن عاصم طارق سے کہا کہ یہ ہمارا فیملی میٹر ہے جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے تھوڑے فاصلے پر شیشے میں دیکھا ملزم کے پاس پستول ہے انہوں نے پھر گاڑی گھمائی اور لڑکے سے بات کی۔گروپ کیپٹن سے بات چیت کے دوران ملزم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔