عوام کیلئے بجلی کا نیا جھٹکا، 33 پیسے فی یونٹ مہنگی
الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اضافی رقم رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کے متعلقہ صارفین پر لاگو ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ اضافی رقم رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرائی تھی۔
اتھارٹی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 82 پیسے کے بجائے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔