دولت کی جنگ،سگے بچوں نے والد کو بحالی مرکز پہنچایا، لے پالک بیٹا ڈھال بن گیا
اس اقدام کا مقصد معمر شہری کو اپنی جائیداد سے متعلق آزادانہ فیصلے کرنے سے روکنا تھا
لاہور ہائیکورٹ نے ایک معمر شہری کو ذہنی بحالی مرکز میں منتقل کیے جانے کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
درخواست معمر شہری کے لے پالک بیٹے کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جائیداد کے تنازع کے باعث شہری کے حقیقی بچوں نے انہیں ذہنی مریض قرار دے کر ان کی مرضی کے خلاف بحالی مرکز میں داخل کروا دیا، جبکہ ان کی جان اور آزادی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد معمر شہری کو اپنی جائیداد سے متعلق آزادانہ فیصلے کرنے سے روکنا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے حبسِ بے جا ختم کرتے ہوئے فوری بازیابی کی استدعا کی۔
دولت کی لاچ میں بچوں نے باپ کو ذہنی مریضوں کے بحالی سنٹر داخل کروا دیا
لے پالک بیٹا باپ کو بازیاب کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا
جسٹس فاروق حیدر نے مغوی کو فوری بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے دیا
حقیقی چوں نے اپنے والد کو ذہنی مریضوں کی بحالی سنٹر میں داخل کروا… pic.twitter.com/OTPlazKbIL
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) July 9, 2026
کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ معمر شہری کو فوری طور پر بحالی مرکز سے بازیاب کر کے آزاد کیا جائے۔
عدالت کے حکم پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے معمر شہری کو بحالی مرکز سے نکال لیا، جبکہ کیس کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔