سہیل آفریدی کے وارنٹ برقرار، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا

کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی، تاہم سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے

July 9, 2026 · قومی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ کی عدالت میں ہوئی، تاہم سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمے کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں سے متعلق الزامات عائد کرنے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔ عدالت میں آئندہ پیشی پر کیس کی مزید کارروائی کی جائے گی۔