سانحہ گل پلازہ کیس: عدالت نے پولیس کا چالان مسترد،دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا

عدالت نے متعلقہ تفتیشی افسر کو 15 روز کے اندر تحقیقات مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

July 9, 2026 · قومی

سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عاصم اسلم نے یہ فیصلہ نامزد ملزمان کی درخواست پر سنایا۔ دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی تفتیش مکمل اور شفاف انداز میں نہیں کی گئی، جبکہ چالان میں متعلقہ سرکاری اداروں کے کردار کا مناسب جائزہ نہیں لیا گیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی نئی تفتیش ڈی ایس پی رینک کے افسر سے کرائی جائے۔ اس کے ساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA)، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC)، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے متعلقہ تفتیشی افسر کو 15 روز کے اندر تحقیقات مکمل کرکے پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ استغاثہ اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکا تھا، جس کے بعد عدالت نے مزید جامع اور غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔