جامعہ کراچی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی

3 طلبا زخمی ہو گئے جبکہ 4 کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

July 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: جامعہ کراچی میں  طلبا تنظیموں میں تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں 3 طلباء زخمی ہو گئے جبکہ 4 کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

’’جنگ ‘‘ نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  جامعہ کراچی میں تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔