پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
ایم ڈی کیٹ کی ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن اب 13 جولائی تک ہوگی۔
July 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن اب 13 جولائی تک ہوگی۔
لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے طالبعلموں کو مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔