کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل
پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک لی جائے گی ، ریلوے ذرائع
July 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس آج معطل کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔