وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبعیت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج

انہیں جگر کے علاج کے لیے مخصوص انجیکشن لگایا گیا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

July 9, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی طبعیت خراب ہوگئی، ابوظہبی میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق سید ناصر حسین شاہ کی طبیعت اسلام آباد میں خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں ابوظہبی منتقل کیا گیا، انہیں جگر کے علاج کے لیے مخصوص انجیکشن لگایا گیا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ کو طبعیت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا، صوبائی وزیر کی طبعیت اب بہتر ہے۔

ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے کمیل حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے والد ناصر شاہ کا دبئی میں معمولی آپریشن ہوا تھا، والد کی طبیعت ٹھیک ہے اور دو دن بعد وطن واپس آئیں گے۔