کراچی: 6 سالہ ولی کا قتل ،ڈارک ویب پر ڈالر کمانے کے لیے واردات کا انکشاف

3 دن بعد لاش 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی ۔

July 9, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں 6 سالہ ولی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، 3 دن بعد لاش 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی، کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے ڈارک ویب پر ڈالر کمانے کیلیے یہ قبیح فعل انجام دیا، مقتول ولی کے والد عابد نے بھی امت ڈیجٹل سے گفتگو میں یہی بات کی۔

عابد کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے گھر کے افراد اس جرم میں شریک ہیں جب کہ پولیس نے اس سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائلز کا مقدمہ میں ذکر نہیں کیا۔ اہل علاقہ نے اس معاملے پر تھانے کا گھیراؤ بھی کیا۔ پولیس کیا کہتی ہے اور دیگر تفصیلات کیا ہیں، دیکھیں تفصییل رپورٹ امت ڈیجٹل پر