ایبٹ آباد: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی

متعدد بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہلاکتوں کا خدشہ

July 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں بگنوتر کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 14 بچوں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بے نظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔