6سالہ ولی کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اہلخانہ کا مطالبہ

ہمیں انصاف چاہیے۔ علاقے کی فضا سوگوار۔ مکین مشتعل

July 10, 2026 · قومی

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 6 سالہ معصوم بچے ‘ولی’ کے اغوا اور سفاکانہ قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا، معصوم بچے کی لاش ملنے اور قاتل کی شناخت ہونے پر مشتعل علاقہ مکینوں نے سفاک ملزم حمزہ اور اس کے والد کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقتول بچے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے ہمیں انصاف چاہیے۔

عوامی تشدد کے باعث ملزم حمزہ شدید زخمی ہوگیا، جسے پولیس نےہجوم سے چھڑوا کر فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں ملزم کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ اور علاج کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے مقدمے کو مضبوط بنانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم حمزہ کے گھر سے اس کے زیرِ استعمال پرانے کپڑے بطور سیمپل اپنے قبضے میں لے لیے اور کرائم سین یونٹ ) نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور وہاں سے اہم مائیکرو شواہد جمع کیے۔