اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین سروس ایوارڈ مل گیا
یہ اعزاز پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایوارڈ پیش کیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے معیاری سہولیات اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ایک اہم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایوارڈ پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی مسافر دوست پالیسی، مہمان نوازی اور جدید سفری سہولیات کو سراہتے ہوئے اسے ملکی سطح پر ایک نمایاں کامیابی قرار دیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ادارے کی مسلسل محنت اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں بھی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔