مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر لعل بخش جتوئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ایک رولر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں لعل بخش جتوئی شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہو سکے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق نائب ناظم جھوک شریف، لعل بخش جتوئی، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ایک رولر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں لعل بخش جتوئی شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہو سکے۔
لعل بخش جتوئی کا شمار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر بھی حصہ لیا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔