آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، تعداد 105 ہوگئی

سیکیورٹی فورسز علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی اور زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

July 12, 2026 · قومی

فورسز کا آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک پہنچ گئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شعبان مسلسل جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی اور زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان سمیت مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو دہشتگرد عناصر سے مکمل طور پر پاک نہیں کر دیا جاتا۔