وزیراعظم شہباز شریف کل قطر جائیں گے، حکومتی ذرائع
وزیراعظم قطر کے سابق امیر شیخ حمد کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔
July 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل قطر جائیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قطر کے سابق امیر شیخ حمد کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات بھی کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و دیگر اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔