لک پاس ریڈار کی خدمات عارضی معطل۔لاہور،کراچی سے فضائی نگرانی کا متبادل انتظام

پی اے اے کا نوٹم جاری، لک پاس ریڈار 8 اگست تک بند رہے گا

July 14, 2026 · قومی

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق لک پاس ریڈار 13 جولائی سے 8 اگست 2026ء تک غیر فعال رہے گا، جس کے باعث ریڈار کی 250 ناٹیکل میل کی حدود میں فضائی نگرانی کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس دوران فضائی ٹریفک کنٹرول کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی، کیونکہ لاہور اور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹرز متبادل نگرانی کے نظام کے ذریعے معمول کے مطابق پروازوں کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو متاثرہ فضائی حدود میں نان ریڈار طریقہ کار کے تحت ایئر ٹریفک کنٹرول خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ پروازوں کا آپریشن محفوظ اور بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔