رحیم یار خان میں کھلے مین ہول نے ایک اورمعصوم کی جان لے لی

ٹوٹے ڈھکن کے باعث بچہ مین ہول میں جا گرا،طبی امداد کے باوجود نہ بچ سکا

July 15, 2026 · قومی

رحیم یار خان کی رحمت نیازی کالونی میں کھلے مین ہول نے تین سالہ بچے کی جان لے لی۔ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ٹوٹے ہوئے ڈھکن والے مین ہول میں اچانک گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مین ہول کا ڈھکن خراب ہونے کے باعث بچہ اس میں جا گرا، جہاں دم گھٹنے سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو نکال کر فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔