نوازشریف 19 جولائی کو میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

نوازلیگ نے انتخابی مہم تیز کر دی،ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں اور مشاورت بھی شیڈول میں شامل۔

July 15, 2026 · قومی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیشِ نظر مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے پارٹی صدر میاں محمد نوازشریف کے دورۂ میرپور کا پروگرام حتمی کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف 19 جولائی کو میرپور میں ایک بڑے عوامی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ میرپور کے دوران نوازشریف پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوگی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے لیے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پارٹی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو 19 جولائی کے میرپور جلسے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔