صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی
تینوں فیصلے وزیراعظم کی جانب سے ارسال کی گئی سمریوں کی روشنی میں کیے گئے۔
July 16, 2026 · قومی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین مختلف سمریوں کی منظوری دے دی، جن کا تعلق اعزازات، تقرری اور استعفے سے ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان سے نوازنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفا بھی منظور کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دے دی۔
تینوں فیصلے وزیراعظم کی جانب سے ارسال کی گئی سمریوں کی روشنی میں کیے گئے۔