ایک ہی کڑاہی میں چائے اور پکوڑے،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کسی نے اسے "انوکھی فوڈ انجینئرنگ" قرار دیا تو کسی نے اسے "چائے بنانے کا نیا انداز" کہا۔
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار منفرد انداز میں بیک وقت چائے اور پکوڑے تیار کرتا نظر آ رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار ایک ہی کڑاہی میں پکوڑے تل رہا ہے، جبکہ اسی دوران وہ اسی کڑاہی کا استعمال کرتے ہوئے چائے بھی بناتا دکھائی دیتا ہے۔ اس غیر معمولی انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “یہ ٹیلنٹ سندھ سے باہر نہیں جانا چاہیے”، جس کے بعد ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ کسی نے اسے “انوکھی فوڈ انجینئرنگ” قرار دیا تو کسی نے اسے “چائے بنانے کا نیا انداز” کہا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ اسے “فرائی چائے” کہا جائے یا “پکوڑے کے ذائقے والی چائے”، جبکہ ایک اور صارف نے پوچھا کہ آخر چائے تیل میں بنی ہے یا پکوڑے چائے میں تلے گئے ہیں۔
متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ دکاندار نے ایک ہی وقت میں دو کام نمٹا کر واقعی “ایک تیر سے دو شکار” کر لیے۔