بنوں میں سی ٹی ڈی۔ پولیس کا مشترکہ آپریشن۔5 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد
July 17, 2026 · قومی
بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کارروائی کے بعد علاقے کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔