یو ٹیوبر معاز صفدر عاشورہ سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ، بیرسٹر عامر خوصہ نے ایف آئی آر درج کرا دی

July 17, 2026 · قومی

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کاروباری شخصیت معاز صفدر کو یوم عاشورہ سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں معاز صفدر کے ریمارکس پر متعدد صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کے الفاظ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور حساس مذہبی معاملات سے متعلق غیر محتاط رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر معاز صفدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کئی صارفین نے اس معاملے کو مذہبی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ بیرسٹر عامر خوصہ نے معاز صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔