پیپلز پارٹی دونوں طرف کھیل رہی ہے،مہاجرنشستوں پرسمجھوتہ نہیں ہوگا:سعد رفیق
آزاد کشمیر انتخابی مہم میں خطاب، مہاجرین کی شناخت اور نظریہ الحاق پاکستان پر دوٹوک مؤقف
فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو اس معاملے پر مہاجرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی “وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے”، ایسا نہیں چلے گا، سیاست نہ کریں بلکہ ریاست کی بات کریں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند نشستوں کے لیے قومی مؤقف سے روگردانی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ یہ کسی قومی سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو معاملات پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایک پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کی شناخت اور دوسرا نظریہ الحاق پاکستان۔