دیر لوئر:شگوکس کے مقام پر فلائنگ کوچ الٹ گئی،18 مسافر زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

July 18, 2026 · قومی

دیر لوئر کے علاقے شگوکس میں ایک فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ دیا جا رہا ہے۔

حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔