کالعدم ایکشن کمیٹی کےسرغنہ امان کی اشتعال انگیز اورگمراہ کن گفتگو سامنے آگئی

سیکیورٹی فورسز حملے کے اعترافی بیان پر ماہرین نے تشویش ظاہر کردی

July 18, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی منصوبہ بندی کے تحت اشتعال انگیز اور گمراہ کن گفتگو سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

بیان کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، گمراہ کن بیانیوں اور مسلح جتھوں کے ذریعے پرتشدد سرگرمیوں کوہوادی ہے۔

 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ (بیٹھک) میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کچھ بلوچ (بیٹھک) میں کیا، یہاں بھی کر سکتے ہیں اور کریں گے، ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہوں گے۔

 

ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرغنہ امان اور دیگر افراد منظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست مخالف اشتعال انگیز بیانیے کی ترویج کر رہے ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلح جتھوں کے ذریعے دہشت گردی کی دھمکی اس مؤقف کو تقویت دیتی ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مبینہ طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق قانون کی مؤثر عملداری کے ذریعے مسلح جتھوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔