حیدرآباد کی رائس مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو آپریشن جاری
رائس مل میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں اور امدادی عملہ جائے وقوعہ پر روانہ کیا گی
حیدرآباد: شہر کے سائٹ ایریا میں واقع ایک رائس مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق رائس مل میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں اور امدادی عملہ جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھنے کے بعد نقصان اور واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔