شاہنواز بھٹو کا 41واں یوم شہادت، آصفہ بھٹو اور سسی بھٹو کی مزار پر حاضری
تقریبات کا آغاز بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں قرآن خوانی سے ہوا، جہاں آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
شاہنواز بھٹو کا 41واں یوم شہادت، آصفہ بھٹو اور سسی بھٹو کی مزار پر حاضری
لاڑکانہ: شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری اور شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریبات کا آغاز بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں قرآن خوانی سے ہوا، جہاں آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر ملک میں جمہوریت کے استحکام، امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں مدفون دیگر شہدائے جمہوریت کے مزارات پر بھی حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔