پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک سروس متاثر
تاحال میٹا کی جانب سے سروس میں آنے والے اس خلل کی وجوہات یا مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس میں عارضی خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث متعدد صارفین کو پلیٹ فارم استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
سروس میں رکاوٹوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ Downdetector کے مطابق مختلف ممالک سے صارفین نے فیس بک کی کارکردگی سے متعلق مسائل رپورٹ کیے ہیں۔ شکایات میں لاگ اِن، نیوز فیڈ لوڈ نہ ہونے، پوسٹس تک رسائی اور دیگر فیچرز میں خرابی شامل ہے۔
User reports indicate problems with Facebook since 3:55 AM EDT.
How is it affecting you? #FacebookDownhttps://t.co/8wgYQLKxCu— Downdetector (@downdetector) July 19, 2026
ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی بتایا کہ دنیا بھر سے صارفین فیس بک سروس میں پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ صرف ایک خطے تک محدود نہیں۔
تاحال میٹا کی جانب سے سروس میں آنے والے اس خلل کی وجوہات یا مکمل بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دریں اثنا صارفین نے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر فیس بک کی بندش سے متعلق اپنی شکایات اور تجربات شیئر کیے، جبکہ سروس کی مکمل بحالی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔