آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، ملک بھر سے ہزاروں طلبہ کی شرکت

نشست کے دوران طلبہ نے دہشت گردی، سرمایہ کاری، سمگلنگ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم موضوعات سے متعلق سوالات کیے، جن کے جوابات دیے گئے۔

July 20, 2026 · قومی

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے طلبا و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

سمر کیمپ میں 18 سے زائد مقامات سے 4 ہزار سے زیادہ طلبہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکا سے خصوصی نشست کی اور بلوچستان کی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نوجوانوں کی مثبت سوچ، قومی اتحاد اور باہمی اعتماد انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے چیلنجز اور امن و استحکام کے لیے اقدامات پر بھی اظہار خیال کیا۔

نشست کے دوران طلبہ نے دہشت گردی، سرمایہ کاری، سمگلنگ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم موضوعات سے متعلق سوالات کیے، جن کے جوابات دیے گئے۔

شرکا نے کہا کہ ایسے مکالمے نوجوانوں کو مختلف قومی معاملات کو سمجھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ آئی ایس پی آر سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور، مثبت اقدار اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔