چین سے مل کر گلوبل ساؤتھ پر مبنی نیا عالمی نظام لانے کاوقت آگیا،مشاہدحسین سید

بیجنگ ورلڈ پیس فورم پر کلیدی خطاب

July 20, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

 

پاکستانی سیاست دان ، دانشور اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیجنگ میں منعقد 14ویں ورلڈ پیس فورم پر عالمی منظرنامے کی تبدیلی کا ایک واضح جائزہ پیش کیا۔انہوں نے گلوبل سائوتھ پر مبنی نئے عالمی نظام کا مطالبہ کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ گلوبل ساؤتھ سے ایک نیا عالمی نظام ابھر کر سامنے آئے۔ اس عالمی فورم میں دنیا بھر کے مندوبین شریک تھے۔

اپنے خطاب کے دوران مشاہد حسین سید کا کہناتھاکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد مغرب کا بنایا ہوا ا قواعد پر مبنی نظام اب مکمل طور پر زوال پذیر ہو چکا ہے،پسپا اور بکھرررہاہے۔ یہ نظام ہمیشہ منافقت اور دوہرے معیار پر مبنی رہا، جس نے دنیا کو امن دینے کے بجائے مزید بحرانوں میں دھکیلا۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی ابھرتی ہوئی طاقتیں اب عالمی فیصلوں میں اپنا حقیقی اور منصفانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ کی صورت میں گلوبل ساؤتھ کا عروج دیکھ رہے ہیں۔ یہ نظام وہ تھا جسے خود مغرب نے شروع کیا ، مگر نہ تو یہ قواعد پر مبنی تھا اور نہ یہ نظم و ضبط کو فروغ دے رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ کی صورت میں گلوبل ساؤتھ کا عروج دیکھ رہے ہیں۔ یہ نظام وہ تھا جسے خود مغرب نے شروع کیا ، مگر نہ تو یہ قواعد پر مبنی تھا اور نہ یہ نظم و ضبط کو فروغ دے رہا تھا۔مشاہد حسین سید کا مزید کہناتھاکہ مجھے چیئرمین ماو کے الفاظ سے بہت زیادہ متاثر ہوا اور انہوں نے کہا تھاکہ اس دنیا میں کوئی چیز مشکل نہیں اگر تم اونچائیوں کو چھونے کی ہمت کرو۔ اور چین کے ساتھ مل کر ہم اونچائیوں کو چھوئیں گے اور ایک پرامن اور خوشحال کل بنائیں گے جس میں نہ کوئی آقا ہو گا اور نہ کوئی غلام۔

اس باوقار فورم کا افتتاح چین کے نائب صدر ہان زینگ نے کیاتھا۔ مشاہد حسین سید کے اس اہم خطاب کو عالمی میڈیا میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔