کیپٹن (ر)صفدر نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں بیان دے دیا
عائشہ گلالئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ، کشمیر الیکشن میں استحکام پارٹی کو نہیں مانتے.
ایبٹ آباد(نویداکرم عباسی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ سیاست میں معیار قائم کرنے کی ضرورت ہے۔شہداء کابڑا مقام ہے مولانا فضل الرحمن کے بیان کو توڑ مروڑ کے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن بطور معلم ایک باپ کی حثیت رکھتے ہیں ۔
بڑے عالم دین کے بارے میں ایک خاتون نے جس طرح بات کی اس پر وہ معافی مانگیں۔اس خاتون نے عمران خان کے بارے میں ایسی ہی باتیں کی تھی ۔دین ہمارا ریڈ لائن ہے۔معاشرے میں گالم گلوچ والی سیاست سے گریز کرنا چائیے۔آذاد کشمیر کے الیکشن میں لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔27 کے بعد کشمیر کا مقدمہ دوبارہ لڑا جائے گا۔اگر گڑبڑ ہوئی تو نقصان ہوگا۔استحکام پاکستان کیا چیز ہے جن کو ٹکٹ نہیں ملا وہ لوٹے بن کر اس میں شامل ہو رہے ہیں ۔پاکستان نے دنیا کو امن دیا اس احسان کا بدلہ کشمیر کی آزادی کی صورت میں چکایا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہناتھا کشمیر ایکشن کمیٹی نو مئی کے مجرموں کو پناہ نہ دے ۔بیرونی فنڈنگ ہو رہی ہے۔کشمیر الیکشن میں استحکام پارٹی کو نہیں مانتے۔کسی بھی گڑبڑ کو نہیں مانیں گے ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہناتھا ایبٹ آباد ہمیشہ سے ادب کا گہوارہ رہا ہے۔یہاں بہت بڑی عظیم شخصیات رہی ہیں، انہوں نے نومنتخب صدر سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان ،سینئر نائب صدر افتخار حسین ڈوڈی ،نائب صدر طارق تنولی ،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی ،جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال ساغر ،سیکرٹری مالیات محمد آصف محمود کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کسی دین دار تہجد گزار کو برا بھلا کہے گا خدا اس سے بدلہ لے گا۔
دین کو زندگی میں لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کے اثرات ضرور مرتب ہوں میاں شہباز شریف اس دور کے سر سید احمد خان ہیں۔ تورغر کالا ڈھاکہ میں بھی دانش سکول کے لئے صوبائی حکومت سے اراضی مختص کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 78 سال بعد صوبہ ہزارہ سے پہلے حق ملا ہے۔اس میں مقامی لوگ بھرتی ہوں گے۔ہزارہ میں سو کے وی ٹرانسفر کو دو سو کے وی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔میاں شہباز شریف کا حکم ہے گریڈ ایک سے 16 تک کی بھرتی ہزارہ سے ہوگی۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لئے ہزارہ سے بورڈ بنانے کی جدوجہد جاری ہے۔ہزارہ میں ائیر پورٹ کا منصوبہ عمران خان نے ختم کروایا ۔
صدر پریس کلب سردار نوید عالم کا کہنا تھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ہر سال نئی کابینہ کے الیکشن میں مبارکباد دینے کے لئے ضرور آتے ہیں اور ان کو ایبٹ آباد پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔سردار نوید عالم کا مذید کہنا تھا کیپٹن ر محمد صفدر پریس کلب کے سفیر ہے ہر مقام پر ایبٹ آباد پریس کلب کی جمہوری روایات کے امین ہیں۔