پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی۔ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

نئی قیمتوں کا فوری طور پر اطلاق

July 21, 2026 · اہم خبریں

 

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا اسر پیٹرول معمولی سستا کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیتے ہوئے 35 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔