آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ،سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری

گاڑی میں سوار تین سیاح متاثر ہوئے، جن میں سے ایک شخص کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ دو سیاح دریائے نیلم کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے

July 21, 2026 · قومی

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے کاہوڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار تین سیاح متاثر ہوئے، جن میں سے ایک شخص کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ دو سیاح دریائے نیلم کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے کارروائیاں تیز کر دیں، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے شدید بارشوں، ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔