کوئٹہ میں خاتون نے 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دے دیا
اس سے پہلے بھی ان کے تین بچے موجود تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی آمد کے بعد گھر میں بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
July 21, 2026 · قومی
کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں ایک خاندان کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اہلخانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق نومولود بچوں میں تین بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔ خاندان کے مطابق اس سے پہلے بھی ان کے تین بچے موجود تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی آمد کے بعد گھر میں بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کو تقریباً 10 روز تک مشاہدے میں رکھا جائے گا۔
خاندان کے افراد نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اللہ کی طرف سے بڑی نعمت قرار دیا ہے۔