ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

موجودہ ازدواجی زندگی کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتیں اور اس حوالے سے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

July 21, 2026 · قومی

سوشل ایکٹوسٹ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے ازدواجی تعلق ختم کرنے کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے وکیل کے ذریعے خلع کی درخواست جمع کروائی، جس میں انہوں نے شوہر کے ساتھ اختلافات اور گھریلو مسائل کا ذکر کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ موجودہ ازدواجی زندگی کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتیں اور اس حوالے سے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں شوہر پر مبینہ طور پر نامناسب رویے اور بدسلوکی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، جن پر عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

فیملی کورٹ میں دائر درخواست کے بعد معاملہ عدالتی کارروائی کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جہاں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی جانب سے شدید الزامات کے ساتھ فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد ان کے شوہر حارث کھوکھر نے باقاعدہ طلاق نامہ جاری کرتے ہوئے طلاق اول دے دی۔ اکٹر نبیہہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ سامنے آنے کے فوری بعد ان کے شوہر حارث حامد کھوکھر نے باقاعدہ قانونی طلاق نامہ جاری کر دیا، طلاق نامے کے اہم نکات ہیں کہ حارث کھوکھر کا نکاح مسمات نبیہہ علی خان دختر سلیم خان سے 7 نومبر 2025ء کو طے پایا اور 1 لاکھ روپے حق مہر موقع پر ادا کیا گیا تھا، کچھ عرصہ خوشی سے رہنے کے بعد دونوں کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے، جنہیں بہتر بنانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن حالات ٹھیک نہ ہو سکے۔
حارث کھوکھر نے اپنے پورے ہوش و حواس میں بلا جبر اقرار کرتے ہوئے کہا کہ اب نبیہہ علی خان کے ساتھ رہنا کسی طور ممکن نہیں رہا لہٰذا وہ اپنی زوجہ کو طلاقِ اول دیتے ہیں اور اپنے حقِ زوجیت سے آزاد کرتے ہیں، میعادِ عدت گزرنے کے بعد مسمات نبیہہ علی خان دوسرا نکاح کرنے میں آزاد ہوں گی اور اب فریقین کے مابین کوئی لین دین باقی نہیں