ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کاریکارڈ جو شاید کبھی نہ ٹوٹے

جنوری 1958 میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیزکا پہلی بار دورہ کیا

July 21, 2026 · امت خاص

تصویر: آئی سی سی ہال آف فیم

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر درج ہے: ٹیسٹ کرکٹ میں طویل ترین اننگزکاریکارڈہولڈر۔یہ پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے بارے میں ہے۔

50کی دہائی کے آخر سے لے کر آج تک،ان کا ریکارڈ برقرارہے۔لیکن جن حالات میں یہ بناتھا وہ اس کی اصل اہمیت ہے۔

گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیزکے عظیم آل رائونڈرسرگیری سوبرزکا انتقال ہوا۔انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز میں 365رنزکی اننگز کھیلی تھی۔ وہ ریکارڈ ٹوٹ چکاہے ،لیکن اسی سیریزمیں سوبرزکی ریکارڈاننگ سے پہلے حنیف محمد وہ کارنامہ انجام دے چکے تھے جس کے ٹوٹنے کا بظاہر کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔

جنوری 1958 میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیزکا پہلی بار دورہ کیا۔برج ٹائون باربارڈوس میں پہلا ٹیسٹ۔

کالی آندھی نے رنز کا انبار لگادیا۔579 کا مجموعہ بنا۔جواب میں مہمان سائیڈ صرف 106 پر آئوٹ ہوگئی۔473رنزکے فرق سے فالو آن۔مزید تفصیل اس وڈیومیں۔

تب ٹیسٹ 6 روزہ تھے۔ تیسرے دن پاکستان کو اپنی دوسری اننگز شروع کرناپڑی۔حنیف محمد اوپنرآئے اور ایسے آئے کہ میچ کے آخری دن بھی وہ کریزپر موجودتھے۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔