لاہور ہائیکورٹ کیلئے10 نئےایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت اجلاس،24امیدواروں میں سے 10نام منظور،بلوچستان ہائیکورٹ تقرریاں بھی زیر غور
فائل فوٹو
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی، راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی اور 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ مجموعی طور پر 10 نشستوں کے لیے 24 امیدوار میدان میں تھے۔
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے، جہاں 20 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔